پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 19 نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی ٹیوشن فیسوں میں اضافے کی منظوری دے دی ۔ یہ فیصلہ قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات اور کالجز کے مالیاتی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا۔مختلف کالجز کے لیے مقررہ فیس کے مطابق رحمان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پشاور کی فیس 21 لاکھ 18 ہزار 971 روپے ، ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد کی فیس 21لاکھ 4 ہزار 102روپے ، انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج فیصل آباد کی فیس 18لاکھ 37ہزار 587روپے اور اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اسلام آباد کی فیس 21 لاکھ 47 ہزار 483 روپے رکھی گئی ہے ۔یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کی فیس 18 لاکھ 33 ہزار 257 روپے جبکہ عذرا ناہید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی فیس 20 لاکھ 69 ہزار 22 روپے مقرر کی گئی ہے مختلف کالجز کے لیے مقررہ فیس کے مطابق ہائی ٹیک میڈیکل سیکشن ٹیکسلا اور ہائی ٹیک ڈینٹل سیکشن ٹیکسلا کی فیس 20 لاکھ روپے ،سی ایم ایچ میڈیکل کالج کھاریاں کی فیس 18 لاکھ روپے ، شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لودھراں کی فیس 20 لاکھ 14 ہزار 452 روپے اور اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور و راولپنڈی کی فیس 21 لاکھ 39 ہزار 197 روپے مقرر کی گئی ہے ۔اسی طرح سینٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور کی فیس 20 لاکھ 21 ہزار 844 روپے ، نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سرگودھا کی فیس 19 لاکھ 78 ہزار 83 روپے ، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی فیس 20 لاکھ 26 ہزار 341 روپے اور العلیم میڈیکل کالج لاہور کی فیس 17 لاکھ 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کی فیس 20 لاکھ 52 ہزار 99 روپے جبکہ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی فیس 19 لاکھ 68 ہزار 293 روپے مقرر کی گئی ہے۔کونسل کے مطابق جن کالجز کے معاملات تاحال زیرِ التوا ہیں وہ سیشن 2024-25 کے لیے 18 لاکھ روپے اور سیشن 2025-26 کے لیے 18 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد فیس وصول کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے ۔







