مشہور برطانوی صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

برطانیہ کے مشہور براڈکاسٹر اور صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، وہ برطانوی نشریاتی ادارے کے "وائس آف انڈیا” کے نام سے جانے جاتے تھے ۔مارک ٹلی کو بھارت سے متعلق خبروں کا معتبر ترین رپورٹر اور تبصرہ نگار سمجھا جاتا تھا۔مارک ٹلی 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے عینی شاہد تھے ، انتہا پسند ہندوں کی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد انہیں کئی گھنٹے ایک کمرے میں گزارنے پڑے۔مارک ٹلی نے بابری مسجد کی شہادت کو برطانیہ سے آزادی کے بعد سیکولرازم کو "سب سے بڑا دھچکا” قرار دیا تھا۔انہوں نے بھارت میں قحط ، فسادات ، قتل و غارت ، بھوپال گیس سانحہ اور سکھوں کے گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے جیسے اہم واقعات رپورٹ کیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed