تنویر شہزاد ایڈوکیٹ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازاگیا

خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن تنویر شہزاد ایڈووکیٹ کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور شعبہ قانون میں نمایاں کردار کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، اس سلسلے میں ایک منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ سپریم کورٹ کے سینئر وکلا اور ممبران خیبرپختونخوا بار کونسل زربادشاہ خان ایڈووکیٹ اور سید مبشر شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے دستِ مبارک سے پیش کیا، تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج لاہور فرخندہ تبسم، سینئر سول جج لاہور گلزار اللہ خان، معزز سول ججز صاحبان اور وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن تنویر شہزاد ایڈووکیٹ نے خیبرپختونخوا بار کونسل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز کو اپنی ذات تک محدود نہیں سمجھتے بلکہ اسے لاہور بار ایسوسی ایشن اور پوری وکلا برادری کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے باعثِ اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ مزید ذمہ داری اور خدمت کے جذبے کو تقویت دینے کا ذریعہ بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed