ممبر ایڈوائزری کونسل برائے تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ کی زیرِ صدارت بدھ کے روز ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فانڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 39واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم عنایت اللہ وسیم، منیجنگ ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فانڈیشن قیصر عالم، ایڈیشنل سیکریٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم پیر محمد، بورڈ کے اراکین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بورڈ کے 38ویں اجلاس کے منٹس اور گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ فانڈیشن کے انتظامی، مالی اور تعلیمی امور سے متعلق مختلف ایجنڈوں کے مسودات پر غور و خوض کیا گیا اور ضروری فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں ضرورت کے مطابق فانڈیشن کے تحت کمیونٹی اسکولوں کے قیام، ان اسکولوں میں مقامی سطح پر تدریسی سہولیات کی فراہمی کے لیے نظرثانی شدہ فریم ورک، غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل اسکولوں کی آٹ سورسنگ اور اس ضمن میں پالیسی فریم ورک سمیت متعلقہ مالی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گلبہار میں قائم گلوبل ورچوئل اسکول کے منصوبے کی کارکردگی اور فانڈیشن کے کمیونٹی اسکولوں کی مجموعی صورتحال سے متعلق بھی بورڈ کو بریفنگ دی گئی۔ مزید برآں، فانڈیشن کے افرادی وسائل سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔اس موقع پر ممبر ایڈوائزری کونسل برائے تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ نے ہدایت کی کہ آٹ سورسنگ کے لیے فانڈیشن کے حوالے کیے گئے 82 ایسے اسکول، جو مختلف وجوہات کی بنا پر تاحال فعال نہیں ہو سکے، واپس محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حوالے کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل سرکاری اسکولوں کی آٹ سورسنگ اور ان کے انتظام و انصرام سے متعلق مرتب کردہ پالیسی کو منظوری کے لیے ایڈوائزری کونسل کے سامنے پیش کرنے کے لیے ضروری کارروائی مکمل کی جائے۔ انہوں نے اسکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے مقصد سے آٹ سورسنگ کے دوسرے مرحلے میں شامل اسکولوں کی تجاویز بھی کونسل کے سامنے منظوری کے لیے پیش کرنے کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر عامر عبداللہ نے فانڈیشن کے تحت انکلو سیو سکول کے منصوبے میں صوبے کے موزوں اضلاع میں مزید 15 سکول شامل کرنے کی ہدایت کی۔ ان میں سے 10 اسکول ٹوبیکو سیس کے فنڈز، جبکہ پانچ اسکول فانڈیشن کے اپنے مالی وسائل سے قائم کیے جائیں گے







