شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند’غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر موٹروے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے ہیں۔ترجمان کے مطابق حدِ نگاہ میں شدید کمی کے باعث حادثات کے خدشے کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔حد نگاہ میں بہتری انے پر موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔تفصیلات کے مطابق موٹروے ایمـ2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند رہا جبکہ ایمـ3 فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔اسی طرح ایمـ4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور ایمـ5 روہڑی سے رحیم یار خان تک بند رہا۔ موٹروے ایمـ11 لاہور سے سمبڑیال تک شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حدِ نگاہ بہتر ہونے تک سفر مؤخر کریں اور تازہ صورتحال جاننے کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed