پشاور’ رمضان سے قبل روٹی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ

صوبائی حکومت نے روٹی کی قیمت میں فوری اضافہ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رمضان سے قبل روٹی اور آٹا قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ اس حوالے سے واضح کیا کہ رمضان کے بعد ہی قیمتوں میں تبدیلی پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹے کے معاملے میں براہِ راست تندور مالکان سے مذاکرات کئے جائیں گے، تاکہ قیمتوں اور فراہمی کے مسائل کا مثر حل نکالا جا سکے۔صوبائی انتظامیہ نے تندور مالکان کے بارے میں مکمل تفصیلات طلب کر لیں اور فیصلہ کیا ہے کہ تندور مالکان کو ہفتہ وار بنیاد پر ایک سے 10 بوریاں آٹا فراہم کیا جائے گا، جس کی نگرانی کی جائے گی تاکہ آٹا مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر فروخت نہ ہو۔اس کے علاوہ آٹے کی سبسڈی دینے یا تندور مالکان کو پرمٹ دینے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے تجاویز اور رپورٹس طلب کی گئی ہیں، جن کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل روٹی اور آٹا قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ماہ مبارک کے بعد ہی آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ اور سبسڈی کے مسائل کا حل عوام کے مفاد میں طے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed