لائرز سٹی پراجیکٹ کے پلاٹوں کیلئے قرعہ اندازی مکمل

خیبر پختونخوا بارکونسل کے زیر اہتمام وکلاء کے لئے لائرز سٹی پراجیکٹ پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی ، جس کے مہمان خصوصی ایڈووکیٹ جنرل خیبر شاہ فیصل اتمان خیل تھے ، تقریب میں بارکونس کے ممبران سید مبشرشاہ ، زربادشاہ ، اسفندیار خان ، محمد رفیق مہمند، فضل واحد خان ، علی زمان ، سردار وقارالملک ، محمد وقاص رضا ، ملک فراز خان ، اکرام حسین اور پشاور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر امین الرحمان یوسفزئی ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔اس موقع پر لائرزسٹی پشاور کے نام سے موٹروے ٹول پلازہ سروس رو ڈپشاور میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی میں ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل اور احمد فاروق خٹک کرتے ہوئے سٹی میں مسجد کا افتتاح کیا،اس موقع پر وائس چیئرمین خیبر پختونخوا کونسل کاکہناتھاکہ اگر کوئی وکیل اپنے پلا ٹ پر گھر تعمیر کرنا چاہئے تو اسکو فوری قبضہ بھی دیاجائے گاجبکہ پلاٹوں کی بکنگ کی تاریخ میں بھی دس فروری تک توسیع کردی، بعدازیں بیکان ڈوپیلر کے چیف ایگزیکٹو سید حسن شاہ نے مہمان خصوصی شاہ فیصل اتمان خیل سمیت دیگر شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے لائرزسٹی پشاور میں ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کی یقینی دہانی کرائی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed