بنوں اور لکی مروت پولیس کامشترکہ آپریشن’3مطلوب دہشتگرد ہلاک

بنوں اور لکی مروت پولیس کا کامیاب آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا گیا، جس میں 3 خارجی ہلاک کر دیئے گئے، مارے جانے والے دہشتگرد متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔آپریشن پولیس سٹیشن نورنگ کے علاقے پردل بیگوخیل میں کیا گیا جس میں پولیس پر حملوں، دہشتگردی اور قتل اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں خطرناک ٹارگٹ کلر محمد نزیر عرف مجاہد بھی مارا گیا جو ٹریفک پولیس اہلکاروں زارم خان اور حفیظ اللہ، سی ٹی ڈی اہلکار وحید نواب اور سپیشل برانچ اہلکار عارف اللہ کے قتل واقعات میں ملوث تھا۔آئی جی خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر صوبہ سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام اضلاع میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تسلسل میں لکی مروت کے تھانہ نورنگ کے علاقے پردل بیگوخیل میں ایک ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس میں پولیس، ایف سی اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث 3 خطرناک دہشتگرد ٹارگٹ کلرز کو مار دیا گیا۔محکمہ انسداد دہشتگری کو اطلاع ملی کہ انتہائی مطلوب دہشتگرد سرائے نورنگ کی حدود میں داخل ہو کر خطرناک کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں، جس پر سی ٹی ڈی بنوں کی سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز اور مقامی پولیس لکی مروت نے حکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے پردل بیگوخیل روڈ نزد سبزی منڈی سرائے نورنگ ضلع لکی مروت پر دہشتگردوں کو نرغے میں لیا۔دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کی تاہم سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت پولیس کے دلیر جوانوں نے بزدل دہشتگردوں کو بھاگنے کا موقع دیے بغیر ٹھکانے لگایا، جس کے بعد سرچ آپریشن میں لاشوں کی شناخت کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed