ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملاکنڈ ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 92 ایمرجنسیز میں خدمات انجام دیں، جن میں 67 میڈیکل ایمرجنسیز، 16 روڈ ٹریفک حادثات، 3 آگ کے واقعات، 3 گولی لگنے/تشدد کے واقعات، 3 دیگر ریکوری کیسز شامل ہیں، جبکہ 1 شخص جان بحق ہوا اور مجموعی طور پر 84 مریض ریسکیو کیے گئے۔گزشتہ ہفتے کے دوران کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2737 کالز موصول ہوئیں، جن میں 718 انفارمیشن/ڈراپ کالز جبکہ 1927 فیک، غیر متعلقہ یا بچوں کی کالز شامل تھیں۔ اسی دوران ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 37 ریفرل ایمرجنسیز انجام دیں، جن میں 17 مریض ضلع کے اندر جبکہ 20 مریض ضلع سے باہر ہسپتالوں کو منتقل کیے گئے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد اور پرعزم ہے۔







