مہنگائی کا نیا جھٹکا، گھی اور تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے باوجود مہنگائی کے اثرات برقرار ہیں، جس کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول کے گھی و آئل کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح درجہ دوم کا آئل 35 روپے مہنگا ہو کر 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جبکہ درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 510 روپے سے بڑھ کر 535 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ تاجروں کے مطابق مسلسل قیمتوں میں اضافے کے باعث عام صارفین پر مہنگائی کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed