افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت اور کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر میں نے صاف انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق راشد خان نے بتایا ہے کہ 2023 کے ایک واقعے میں ایک اہم شخصیت نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں افغانستان چھوڑ کر بھارت میں قیام اختیار کر لوں اور وہیں کرکٹ کھیلوں لیکن میں نے جواب دیا کہ میں اپنے ملک افغانستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی پیشکشیں مجھے پہلے بھی مل چکی ہیں مگر میرا موقف واضح ہے کہ اگر میں افغانستان کے لیے نہیں کھیلوں گا تو کسی اور ملک کے لیے بھی نہیں کھیلوں گا۔راشد خان نے اپنے فیصلے کو وطن سے وفاداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح ہمیشہ افغانستان ہے۔







