ٹریفک پولیس کی ناقص پلاننگ، کبوترچوک بلاوجہ بند کردیا

پشاور کے مصروف علاقے دلہ زاک روڈ پر اس شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا جب ٹریفک پولیس کی جانب سے رِنگ روڈ کبوتر چوک کو بلاوجہ دونوں اطراف سے بلاک کر دیا گیا۔ ٹریفک اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے مسائل پر قابو پانا ہے، تاہم بندش کے نتیجے میں صورتحال مزید خراب ہو گئی اور دلہ زاک روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں طویل رش لگ گیا۔صبح کے اوقات میں ڈیوٹی اور کام پر جانے والے شہری اور اسکول جانے والے بچے ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے۔ ناقص ٹریفک پلاننگ کے باعث شہریوں کو ایک گھنٹے سے زائد وقت سڑکوں پر گزارنا پڑا۔ رش میں سینکڑوں گاڑیاں پھنسی رہیں، جن میں اسکول وینز، نجی گاڑیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ شامل تھی، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ عوام نے کبوتر چوک کو بند کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے اعلی حکام، ڈپٹی کمشنر پشاور، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رِنگ روڈ کبوتر چوک کو فوری طور پر کھولا جائے اور شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ٹریفک مسائل مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed