تیرہ سال بعدپاکستان انڈر 19 نے ایشیا کپ انڈر19 ٹورنامنٹ جیت لیا ۔فائنل میں انڈیا انڈر19 کو 191 رنز سے ہرادیا۔ سمیر منہاس کے 172 رنز کی بہترین اننگز۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم کو ٹرافی اور میڈلز پہنائے۔
شکیل الرحمان
پاکستان نے ایشیا کپ انڈر 19 مینز ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان انڈر 19نے انڈیا انڈر 19 کو 191 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات سمیر منہاس کی سنچری تھی۔ جیت میں سب سے اہم کردار سمیر منہاس کا رہا جنہوں نے فاینل میں 172رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ساتھ میں انہوں نے ایشیا کپ 2025 میں 157کی ایوریج سے 471رنز بنایے جس میں بہترین اننگز 177رنز ناٹ آوٹ کی رہی۔ سمیر منہاس کو مین آف دی میچ اور مین آف دی ایشیا کپ بھی رہا۔صدر ایشین کرکٹ کونسل وچئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور کپتان فرحان یوسف کو ٹرافی دی۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل وچئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچ سرفراز احمد اور مینجمنٹ سٹاف کو مبارکباد دی ۔
بیٹنگ میں سمیر کے بعد احمد حسین رہے جنہوں نے پانچ میچوں میں 67کی اوسط سے 268رنز بنائے بہترین اننگز 132رنز کی رہی۔ٹورنامنٹ کی بہترین اننگز بھارت کے اے اے کُنڈو نے کھیلی جو 209رنز ناٹ آوٹ کی اننگز تھی۔دوسرے اور تیسرے نمبر پر سمیر منہاس رہے جنہوں نے ملائیشاء کے خلاف 177رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی تھی۔اور اب فائنل میں بھارت کے خلاف 172رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔پاکستانی بولنگ ٹیبل میں بھی ٹاپ پر رہی۔عبدالسبحان نے چار میچوں میں تیرہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بہترین بولنگ 20رنز دیکر چار وکٹیں رہی۔محمد صیام نے پانچ میچوں میں دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
بہترین بولنگ 27رنز پر تین آوٹ تھے۔علی رضا نے 9کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بہترین بولنگ فائنل میں 42رنز دیکر چار وکٹیں تھی۔پاکستان نے دوسری مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے اس سے قبل 2012 میں پاکستان اور انڈیا مشترکہ فاتح رہے تھے جب فائنل ٹائی ہوگیا تھا۔پاکستان انڈر 19 نے ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان دو بار آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا ہے، 2012 کے ایشیا کپ میں پاکستان ،بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔انڈیا انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر 19 کو بیٹنگ دی جس نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 347 رنز بنائے۔انڈیا انڈر 19کی ٹیم جواب میں 26 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 156 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔پاکستان کی اننگز میں سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 113گیندوں پر 9چھکوں اور 17چوکوں کی مدد سے 172 رنز سکور کیے ۔یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری سنچری ہے انہوں نے ملائشیا کے خلاف 177 رنز ناٹ آٹ کی اننگز کھیلی تھی۔انہوں نے عثمان خان کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 92 اور احمد حسین کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 137 رنز کا اضافہ کیا۔عثمان خان نے 35 اور احمد حسین نے 56 رنز بنائے۔دیپیش دیوندرن نے 83 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بھارت کی بیٹنگ مکمل طور پر پاکستانی بولرز کے رحم و کرم پر رہی جو وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو جیت کے قریب کرتے رہے۔ ویبھا سوریا ونشی 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 26 رنز بناکر علی رضا کی گیند پر وکٹ کیپر حمزہ ظہور کے ہاتھوں کیچ ہوئے جنہوں نے کپتان مہاترے اور کانشک چوہان اور سب سے زیادہ 36 رنز بنانے والے دیوندرن کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے ان چار وکٹوں کے لیے 42 رنز دیے۔محمد صیام عبدالسبحان اور جذیفہ احسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔











