ایچ ای سی کے وفد کا سوات یونیورسٹی کا دورہ

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز سوات میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان کے وفد کا سرکاری دورہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، جو یونیورسٹی کے لیے تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔وفد میں ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل (Attestation and Accredation ), عامر منظور (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) ارفان یوسف (ڈین فیکلٹی آف میڈیسن ایرڈ یونیورسٹی، عبدالحفیظ ) ایسوسی ایٹ پروفیسر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاورکمال شاہ ، ایسوسی ایٹ پروفیسر گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان)شامل تھے۔ایچ ای سی کے وفد نے دورے کے دوران یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز، انتظامی نظام، انفراسٹرکچر، دستاویزات اور ایچ ای سی کے مقررہ معیارات کے مطابق مجموعی ادارہ جاتی تیاری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورہ انتہائی اطمینان بخش ماحول میں مکمل ہوا، جو UVAS سوات کے مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے، مثر نظم و نسق اور اعلی تعلیم میں معیار کی یقین دہانی کے عزم کا مظہر ہے۔HEC کے اس کامیاب دورے کے انعقاد میں یونیورسٹی کے مشیران، اساتذہ، انتظامی افسران اور معاون عملے کی مشترکہ کاوشیں قابلِ تحسین رہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت، باہمی تعاون اور ادارہ جاتی تیاری نے یوواس سوات کو ایک منظم اور ترقی پسند اعلی تعلیمی ادارے کے طور پر اجاگر کیا۔ انتظامیہ نے معزز وائس چانسلر کی بصیرت افروز قیادت، مثر رہنمائی اور مسلسل سرپرستی کو خصوصی طور پر سراہا، جن کی بدولت ایچ ای سی کے دورے کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ ان کی جانب سے ٹیم ورک، احتساب اور تعلیمی نظم و ضبط کے فروغ نے یونیورسٹی کی مسلسل ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ایچ ای سی کے دورے کی کامیاب تکمیل UVAS سوات کے طلبہ کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ اس سے یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز کی ساکھ مزید مستحکم ہوئی ہے اور فراہم کی جانے والی تعلیم کے معیار پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔یونیورسٹی نے ایچ ای سی کے مقررہ معیارات پر عمل درآمد، تعلیمی معیار کی بہتری، تحقیق کے فروغ اور طلبہ مرکوز اقدامات کے ذریعے ادارے کی مجموعی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed