پشاور سمیت صوبے بھر میں ہفتے میں دو دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کے تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور قدرتی گیس کے لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے موسم کی تبدیلی کے باوجود بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور شہر میں جاری ہے جبکہ قدرتی گیس کا مسئلہ سنگین بحران احتیار کر چکا ہے شہری مہنگائی کے باعث روزانہ 200 سے 500 روپے تک ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق ائندہ مہینے سے ممکنہ طور پر ہفتے میں دو دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنے تجویز دی گئی ہے جبکہ دوسری مرحلے میں ممکنہ طور پر سی این جی سٹیشنز کو تین مہینے کے لیے بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کا مسئلہ موسم سرما میں اہم ہو چکا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں قدرتی گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کے مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے







