خیبرپختونخوا میں 40ہزار افراد کا ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ڈائریکٹر ایڈز پروگرام محکمہ صحت خیبر پختونخواڈاکٹرطارق حیات ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ناروا رویے کی وجہ سے کئی مریض اپنا ایڈز ٹیسٹ نہیں کراتے۔انہوں نے کہا کہ عطائی ڈاکٹر اور گلی کوچوں میں کھلے غیر قانونی کلینکس ایڈز کے پھیلائو میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،اس وقت خیبر پختون خوا میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 9 ہزار 800 ہے۔ڈاکٹر طارق حیات کے مطابق ایڈز ابھی لاعلاج نہیں رہا ایڈز کا علاج ہو رہا ہے اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ،ایک سرنج کا کئی مرتبہ استعمال بھی ایڈز کی وبا پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 15 سے 20 ایڈز کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں،ایڈز کے پھیلائو کے علمائے کرام جمعہ کے خطبات میں عوام میں شعور بیدار کر رہے ہیں جس کے لیے ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں۔ڈاکٹر طارق حیات کا کہنا تھا کہ یو این سروے کے مطابق اس وقت خیبر پختونخوا میں تقریبا 40ہزار جبکہ پورے پاکستان میں تین لاکھ 30 ہزار افراد ایچ ائی وی ایڈز کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور کے اقبال پلازہ اور دیگر ٹرانس جینڈر کے دیگر ہاٹ سپاٹ پر ویکسینیشن کے دوران 197خواجہ سرا ایڈز کی بیماری کا پتہ چلا،یہ بیماری صرف انسانی ملاپ سے نہیں بلکہ دیگر گندی اشیا سے بھی لگ سکتی ہے جس کے لئے احتیاط ضروری ہے ۔ڈاکٹر طارق حیات نے کہا کہ ایک سرنجن کو نشے کے استعمال کے لئے کئی مرتبہ استعمال کرنے سے اس وقت سب سے زیادہ تعداد ڈرگ یوزر کی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ٹرانس جینڈر، سیکس ورکرز ایچ ائی وی ایڈز کی لسٹ پر نمایاں ہیں۔انہوں نے کا کہ جنرل پاپولیشن بھی اس وقت ایچ ائی وی ایڈز سے محفوظ نہیں کیونکہ یہ آہستہ آہستہ جنرل پاپولیشن میں آرہی ہے،آج بھی افریقہ اور خلیجی ممالک سے آنے والے بیشتر پاکستانیوں میں ایچ آئی وی ایڈز کی علامات موجود ہوتی ہیں جو خطرے کی بات ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ایچ ائی وی ایڈز پروگرام خیبر پختونخواعباس دورانی نے کہا کہ صوبائی حکومت اس وقت ایڈز کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کر رہی ہے،ہیئر ڈریسر ،بیوٹی پارلرز میں اور استعمال شدہ بلیڈ کے استعمال سے بھی یہ ایڈز لگتی ہے ۔







