ریڑھی بانوں کوقانونی تحفظ دینے پرشہریوں وتاجروں کے تحفظات

پشاور میں ہتھ ریڑھی بانوں کی بے لگام بڑھوتری نے شہریوں اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے، مرکزی شاہراہوں سے لے کر اندرون شہر کی تنگ گلیوں میں ریڑھیوں کے قبضے سے شہریوں، خصوصا طالبات اور خواتین کے لئے چلنا محال ہے، مصروف بازاروں کے تاجر بھی روزانہ اس بدنظمی کا دبا جھیل رہے ہیں،ایسے میں صوبائی حکومت کی جانب سے ریڑھی بانوں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے مجوزہ بل سامنے آنے پر شہر میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے،تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور دیگر درجنوں ٹیکس باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود معمولی خلاف ورزی پر بھی جرمانے اور سخت کارروائیوں کا سامنا ہوتا ہے، دوسری طرف تقریبا ڈیڑھ لاکھ ریڑھی بان اس بل کے بعد باقاعدہ تحفظ حاصل کر لیں گے، جسے تاجر غیر منصفانہ قرار دے رہے ہیں،شہر کے مختلف حلقوں کا موقف ہے کہ پشاور پہلے ہی حد سے زیادہ بوجھ برداشت کر رہا ہے، اگر ریڑھی بانوں کو اسی حالت میں شہر کی گنجان جگہوں پر کام کی اجازت مل گئی تو صورتحال مزید خراب ہو گی،ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ریڑھی بانوں کے لئے الگ مخصوص زونز قائم کرے جہاں وہ بغیر رکاوٹ اپنا روزگار جاری رکھ سکیں جبکہ مرکزی بازاروں، تعلیمی اداروں کے اطراف اور اہم شاہراہوں کو ریڑھیوں سے پاک رکھا جائے،اس معاملے میں یہ نکتہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ شہر میں کام کرنے والے زیادہ تر ریڑھی بان افغان مہاجر یا دیگر اضلاع سے آئے افراد ہیں، مقامی تاجروں اور شہری نمائندوں کا مطالبہ ہے کہ اگر حکومت ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن کا نظام متعارف کراتی ہے تو اس میں ترجیح پشاور کے ڈومیسائل رکھنے والوں کو ملنی چاہیے،بل کی منظوری سے پہلے اس کے تمام پہلوں پر کھل کر بات کی جائے اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ پشاور کے موجودہ مسائل میں مزید اضافہ نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed