عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے فکر انگیز بیان سے شروع ہوگیا ۔شرکائے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد ابراہیم دہلوی اورمولانا نذر الرحمان نے کہا کہ اسلام اجتماعیت کا دین ہے جو جوڑ کا حکم دیتا ہے اور توڑ سے بچنے کی تلقین کرتا ہے ،اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا و آخرت میں نجات ممکن نہیں ، اللہ سے دوستی کرلیںساری مشکلات سے نجات مل جائے گی ،اپنی زبان کو قابو میں رکھو ،مغفرت کیلئے سب سے بڑا عمل اپنی زبان سے کسی کو نقصان نہ پہنچائو ،خود کو اور اپنی نسلوں کو غیبت سے بچائو معاشرہ سلجھ جائے گا، معاشرے میں امن قائم ہو جائے ۔مقررین نے مزید کہا کہ اپنے دلوں کو کدرتوں اور بغض سے پاک رکھو ،اللہ کی رحمت نازل ہوگی ،سارا اسلام ،سارا دین اور ساری تبلیغ صرف دو عمل پر مشتمل ہے جس میں زبان کی حفاظت اور دل کا صاف ہونا ہے ،زندگی کا جتنا وقت حضور اکرم ۖ کی محبت اور پیروی میں خرچ ہوگا وہی نفع کا سبب بنے گا ،دنیا کی محبت سے نجات حاصل کرلو ،زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ،اپنے کپڑوں کو پاک رکھنے کے ساتھ اپنے دلوں کو بھی صاف رکھو جس سے تمہارا تن اور من صاف ہو جائے گا، آج دنیا کی محبت میں دین کو فراموش کردیا گیا ہے ،مصائب اور آلام کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ مسلمانوں کے دلوں کا نفرتوں سے بھرا ہونا ہے ،جب تک دلوں میں اسلام نہیںآتا ہماری عملی زندگی بیکار ہے ،اخلاق اسلام کی بنیادی اکائی ہے ،اگر اس کو ہی چھوڑ دیا تو پھر باقی معاملات کیسے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ،عبادات کے ساتھ ساتھ معاملات کی حفاظت کرنا ضروری ہے







