خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ تاحال تشکیل نہ پاسکی جس وجہ سے اہم فیصلے موخر ہوگئے اور معاملہ ایک بار پھر غیر یقینی کا شکار ہوگیا ہے’ وزیراعلیٰ اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ ملتوی کیا جا رہا ہے ‘ ذرائع کے مطابق صوبے میں حکومت سازی کے تمام انتظامی اور سیاسی معاملات پی ٹی آئی سے براہ راست مشاورت سے مشروط ہیں تاہم اڈیالہ جیل میں قید بانی سے ملاقات نہ ہونے کے باعث تمام فیصلے موخر کر دئیے گئے ہیں’ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت سینئر قیادت نے اسلام آباد میں وفاقی سطح پر موجود رہنمائوں سے رابطے کئے مگر وفاق اور صوبے کے درمیان کوئی بھی ثالثی یا رابطہ کار کا کردار ادا کرنے پر آمادہ نہیں ‘ اس صورتحال میں صوبے کے اہم انتظامی امور تعطل کا شکار ہیں جبکہ بیورو کریسی بھی نئی کابینہ کے بغیر اہم فائلوں پر پیش رفت سے گریز کر رہی ہے’ وزیراعلیٰ کو بھی پارٹی کے اندر سے اہم رہنمائوں کے دبائو کا سامنا ہے جو اپنے اپنے گروپوں کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کروانے کیلئے متحر ک ہیں۔







