پشاورمیں تھانہ مچنی گیٹ کی حدود رنگ روڈ پر مسلح افراد نے معروف سٹیج ڈانسر منیبہ شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،منیبہ شاہ رکشے میں سوار ہوکررنگ روڈ جارہی تھیں کہ راستے میں مسلح افراد نے رکشہ روک کر فائر کھول دیا، فائرنگ سے منیبہ شاہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے







