پشاور، منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم ضمانت پر رہا

ایڈیشنل سیشن جج سید زاہدشاہ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے والے ملزم کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کریئے ، ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی عثمان مسعود ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم جواد پر الزام ہے کہ اسکو بڈھ بیر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زائد آئس سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرکے اسکے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے اپنی گرفتاری کے خلاف سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی، گزشتہ روز جب کیس کی سماعت مکمل ہوئی ، توعدالت نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو ایک لاکھ روپے دونفری مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed