تھانہ مچنی گیٹ کی حدود تلارزئی پل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی صفدر خان ولد اکبر خان سکنہ ترناب چارسدہ شہید ہوگئے’ شہید پی اے ایس آئی تھانہ پہاڑی پورہ انوسٹی گیشن میں تعینات تھا۔ واقعہ کے بعد شہید کی لاش تھانہ مچنی گیٹ کی حدود نزد تلارزئی پل موٹرکار سے کچھ فاصلے پر برآمد ہوئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد ، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد اور انوسٹی گیشن حکام نے فوری موقع پر پہنچے اور پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور مختلف پہلوں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے’ شہید کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئی اور جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کر دیاگیا ۔







