صوابی میں لڑکی بنکر ٹک ٹاک بنانے والا لڑکا نکلا

ضلع صوابی میں ٹک ٹاک پر لڑکیوں کا لباس پہن کر ویڈیو بنانے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی۔ترجمان پولیس لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ٹک ٹاکر عبدالمغیز مختلف پوز بنا کر اور لڑکی کے روپ میں نازیبا ویڈیوز تیار کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا، جس کے باعث معاشرے میں شدید رنجش اور بے چینی پائی جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ شکایات سامنے آنے کے بعد چوکی بام خیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمغیز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا۔پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نیگرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے آئندہ ایسی غیراخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کا وعدہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed