شاہد آفریدی کا ملک سعد شہید پولیس لائن کا دورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور کا خصوصی دورہ کیا، جہاں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے دستے نے سلامی دی۔

شاہد آفریدی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے حالیہ کرکٹ میچ کے لئے پشاور پولیس کے مثالی سکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پشاور میں انٹرنیشنل میچز بھی کرائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کیا ہے جس پر قوم کو فخر ہے۔ آخر میں شاہد آفریدی نے پشاور پولیس کو پروفیشنل فورس قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed