ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کی سالانہ پرفارمنس اینڈ فنانشل ایویلویشن رپورٹ 25-2024 جاری کردی گئی ،رپورٹ میں یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کے ذمرے میں اے ڈی پی کے تحت سٹارٹ اپ بوٹ کیمپس، ووکیشنل ٹریننگ، آئی ٹی سکلز اور ای کامرس سرٹیفیکیشن کورسز پر 85لاکھ روپے خرچ ہوئے، 3,500 نوجوان مستفید ہوئے۔ کیریئر اینڈ بی ہیویئرل کونسلنگ ورکشاپس پر 72 لاکھ روپے خرچ ہوئے، 12,000 نوجوان نے حصہ لیا۔ یونیورسٹیوں اور یوتھ ہاسٹلز کے سمر کیمپس پر 30 لاکھ روپے خرچ ہوئے، 1,100 نوجوان شریک ہوئے۔ یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر 48.82 لاکھ روپے خرچ ہوئے، 5,000 نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارا گیا۔ضم اضلاع کے انٹرنشپ پروگراموں پر 55 لاکھ روپے خرچ ہوئے، 400 نوجوان شریک ہوئے۔فارن اسپانسرشپس و اسکالرشپس پر 65 لاکھ روپے خرچ ہوئے، 48 نوجوان مستفید ہوئے۔مجموعی طور پر (ADP) کے تحت 3 کروڑ 55 لاکھ 82 ہزار 795 روپے خرچ ہوئے

22,048 نوجوان مستفید ہوئے اور 154 سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج میں AIP پروگرام کے تحت اسٹارٹ اپ بوٹ کیمپس، ووکیشنل ٹریننگ اور اسکلز پروگرام پر 38.85 لاکھ روپے خرچ ہوئے، 2,500 نوجوان شریک ہوئے۔سمر کیمپس پر 14.65 لاکھ روپے خرچ ہوئے، 700 نوجوان شریک ہوئے۔ کیریئر اینڈ بی ہیویئرل کونسلنگ پر 41 لاکھ روپے خرچ ہوئے، 7,100 نوجوان شریک ہوئے۔ یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر 39.92 لاکھ روپے خرچ ہوئے، 1,800 نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوئیں۔ ضم اضلاع کے انٹرنشپ پروگراموں پر 10.87 لاکھ روپے خرچ ہوئے، 400 نوجوان مستفید ہوئے۔ مجموعی طور پر (AIP) کے تحت 1 کروڑ 45 لاکھ 30 ہزار 301 روپے خرچ ہوئے، 12,500 نوجوان مستفید ہوئے اور 58 سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔نظامت کے تحت سال کے دوران احساس نوجوان پروگرام (قرضہ جات)کی تفصیلات بینک آف خیبر کے تحت بڑے قرضوں کی سکیم کا تخمینہ 500 ملین روپے تھا، مکمل رقم جاری کی گئی۔ سال25-2024 میں بڑے قرضوں کیلئے 13,275 درخواستیں موصول ہوئیں۔سال کے دوران 210 قرضے منظور ہوئے (مالیت 552 ملین روپے)جبکہ 142 قرضوں کی رقم 415 ملین روپے تقسیم کی گئی۔اخوت کے تحت چھوٹے قرضوں کی سکیم کا تخمینہ 600 ملین روپے تھا، مکمل رقم جاری ہوئی۔اس مد میں 5,931 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ 3,699 قرضے منظور ہوئے۔ اخوت پیکج کے تحت کل 623.12 ملین روپے منظور ہوئے، جن میں سے 602.65 ملین روپے تقسیم ہوئے اور 42.88 ملین روپے بطور ریکوری واپس جمع ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed