پشاور ہائیکورٹ نے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ محکمہ صحت کی ضمانت درخواست پر سماعت ملتوی کردی ۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کیجسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی۔ محکمہ انٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم ظاہر شاہ محکمہ صحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ہے جس نے مدعی شعیب الرحمان سے آڈٹ ٹھیک کروانے کے لیے 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی ۔شکایت کنندہ پاکستان انسٹیوٹ آف پروستھیٹک اینڈ آرتھیٹک سائنس میں ایڈمن آفیسر ہے ، ملزم نے فون پر رشوت طلب کی جس کے بعد اس نے اینٹی کرپشن کو شکایت کی ۔اس پر اینٹی کرپشن انویسٹیگیشن کے سپیشل ونگ نے مجسٹریٹ محمد طیب کے ساتھ چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے دس لاکھ روپے برآمد ہوئے چونکہ ملزم نے عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے اور غیر اخلاقی اقدام اٹھایا ہے ملزم ضمانت پر رہائی کا حقدار نہیں ہے ماتحت عدالت نے بھی ملزم کی ضمانت درخواست خارج کی ہے تا ہم ملزم کے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت نے درخواست پر مزید سماعت ملتوی دی







