عمران خان پاکستان سے باہر نہیں جائینگے,علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک سے باہر جائیں گے نہ کسی سے ڈیل کرینگے ‘ جیو نیوز کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ کہاہے کہ میں پاکستان سے باہر نہیں جائوں گا پاکستان میں ہی رہوں گا۔ انہوں نے ڈیل کرنی ہوتی تو کرلی ہوتی یہ سب مفروضے ہیں نئے نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں یہ سب احتجاجی تحریک کو نقصان پہنچانے کیلئے کئے جاتے ہیں۔ عمران خان نے کبھی بھی کوئی خواہش ظاہر کی اورنہ ہی کبھی یہ بات کی ہے اور نہ ہی سوچا ہے کہ کبھی وہ پاکستان چھوڑکر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا ہے عمران خان کی حکومت ہے اورعمران خان کا مینڈیٹ ہے اورانشاء اللہ میں پوری کوشش کررہا ہوں کہ خان کے مینڈیٹ کے مطابق اپنا کردارادا کروں۔صوبے کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے ۔ انتظامی معاملات میں ایک جانب حکومتی معاملات ہیں اوردوسری جانب پارٹی کی احتجاجی تحریک چل رہی ہے’ تحریک انصاف کونشانہ بنایا جا رہا ہے سسٹم تحریک انصاف کے ساتھ زیادتی کررہا ہے تاریخ میں اس سے زیادہ ظلم نہیں اس پرمیں کام کررہاہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اعتماد ہے تو وزیراعلیٰ ہوں لوگ باتیں بناتے ہیں یہ وہ ایجنڈا ہے جوہمارے مخالفین کا ہے جب بھی ہماری تحریک شروع ہوتی ہے تو حکومتی رٹ کوکمزورکرنے کیلئے سازشیں کرتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ عمران خان کاایجنڈا نہیں بلکہ مخالفین کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کوحل کریں کیونکہ آپریشن مسائل کا حل نہیں ہم پہلے ہی 21آپریشن کرچکے ہیں اوران سے کامیابی نہیں ہوئی میں سمجھتاہوں کہ سب سے پہلے ہمیں افغانستان کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنا پڑیں گے ہمارا بہت بڑا بارڈر ہے اورافغانستان کئی دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے اور افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں اورمذاکرات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے اعتماد کے بغیرآپ کوئی بھی جنگ جیت نہیں سکتے۔میں جرگوں کے ذریعے لوگوں کو امن کی جانب لا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کھل کربات کرنی چاہئے جب مسائل پر بات نہیں ہوتی تو چھوٹا سا مرض کینسر بن جاتا ہے۔ ہمارے لوگوں کا اداروں پراعتماد بحال ہونا ضروری ہے۔ جب تک عوام کا اداروں پراعتماد بحال نہیں ہوگا حکومت اورعوام کے درمیان اعتماد کارشتہ نہیں ہوگا جب تک آپ کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ترقی نہیں ہوسکتی جب تک امن نہ ہو امن ہماری ترجیح ہے اورامن کیلئے ہم کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے اورہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed