شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے کا امکان

ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما سینیٹرشبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں تاہم اس کے لیے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جب کہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کررہا تھا، ادویات بھی صحیح طریقے سے نہیں لی تھی ، معمولی ٹینشن بھی تھی، مستقبل میں احتیاط کروں گا۔پی ٹی آئی رہنما نے قوم سے صحت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed