پشاور، منشیات سمگلر کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

یڈیشنل سیشن جج انعام اللہ خان نے منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی، استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹرقمر النساء نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم فضل محمد پرا لزام ہے کہ اس نے گاڑی کے مختلف حصوں میں لاکھوں روپے مالیت کی50کلو چرس چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی ،جس کو حیات آباد پولیس نے ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرکے14دسمبر 2022کو اسکے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر چالا ن عدالت میںجمع کرادیاگیا جس کے بعد ملزم کاٹرائل شروع ،گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا ،عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قیدا ورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی قید جیل میںگزارناہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed