کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ISDINٹینس چیمپین شپ 13 جون سے شروع ہوگی

کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ISDINٹینس چیمپین شپ 13 جون سے شروع ہوگی، چیمپین شپ ڈی اے کریک کلب کراچی میں کھیلی جائے گی، سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر و چیف ریفری خالد رحمانی کے مطابق چیمپین شپ کے کامیاب کھلاڑیوں میں دو لاکھ روپے کیش انعامات دیئے جائیں گے چیمپین شپ سمتھیٹک کورٹس پر منعقد کی جائے گی خالد رحمانی نے بتایا کہ ISDIN ایک ہسپانوی برانڈ ہے جو عالمی سطح پر اپنی اعلی معیار کی سورج سے جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات کی وجہ سے جانا جاتا ہے کارلوس الکاراز بھی اسی کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، انھوں نے کہا کہ چیمپین شپ میں لڑکے اور لڑکیوں انڈر13 سنگلز، گرلز انڈر 17 سنگلز،جونیئرز انڈر 17 سنگلز، لیڈیز سنگلز اور مین سنگلز شامل ہوں گے، اسپانسرز نے پانچوں ایونٹس کے فاتحین اور رنر اپ کو دولاکھ کیش انعامات دینے کا بھی اعلان کیا ہے چیمپین شپ میں داخلے کی آخری تاریخ 11 جون 2025ء ہے انٹری کے لئےچیف ریفری خالد رحمانی سے واٹس اپ نمبر 3607209 0300 اور 2094285 0336 پر رابطہ کریں اور انٹری جمع کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed