مانسہرہ3قتل، 2خواتین سمیت 9ملزمان گرفتار

مانسہرہ کے علاقے کرکالہ میں رشتہ کے تنازع پر تین سگے بھائیوں کے قتل کے افسوسناک واقعے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 9نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مزید دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر تھانہ لاری اڈہ پولیس نے مقدمے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد 11 ملزمان میں سے 9 کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان میں شمس القمر، سلیم اللہ، نسیم، عبدالرزاق، فیصل الرحمن، احسان الرحمن، سیف الرحمن اور دو خواتین شامل ہیں، جبکہ باقی دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔مانسہرہ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور کسی بھی ملزم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed