ایڈووکیٹ جنرل آفس خیبرپختونخوا میں شکایات سیل قائم

ایڈووکیٹ جنرل آفس خیبرپختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے نظام کو مزید شفاف اور میرٹ پر استوار کرنے کے لیے شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عبدالرف آفریدی کو شکایات سیل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رحمت علی اور چیف ایڈمن آفیسر محمد ارشد خان کو سیل کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔شہریوں اور متعلقہ افراد کی سہولت کے لیے شکایات کے اندراج کا واٹس ایپ نمبر 0334-9192011 بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل آفس کے مطابق شکایات سیل کے قیام کا مقصد ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں شفافیت، میرٹ کے فروغ اور احتساب کے مئوثر نظام کو یقینی بنانا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شکایات سیل کو موصول ہونے والی تمام شکایات کی غیرجانبدارانہ جانچ پڑتال کی جائے گی اور متعلقہ قوانین  قواعد کے مطابق فوری اور مئوثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed