بالاکوٹ، وادی کاغان میں گلیشیئر ہٹا کر سڑک لولو سر جھیل تک بحال

وادی کاغان میں گلیشیئر ہٹا کر سڑک لولو سر جھیل تک بحال کر دی گئی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)حکام کے مطابق لولوسر سے بابوسر ٹاپ تک روڈ کھولنے کیلئے دو طرفہ کام جاری ہے، مئی کے آخری ہفتے تک سڑک بحال کر دی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ جلکھڈ سے کشمیر کو ملانے والی رابطہ سڑک کو کھولنے کیلئے مشینری نے کام شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب سرد موسم اور برف دیکھنے کیلئے سیاحوں کی ملک بھر سے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed