چیمپئنز ٹرافی ‘ پاکستان کا سفر بغیر جیت کے اختتام پذیر

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان کا ایونٹ میں سفر بغیر کسی جیت اور بغیر کسی سنچری کے اختتام پذیر ہوگیا۔ قومی ٹیم کیلئے آئی سی سی کا یہ ایونٹ انتہائی تباہ کن جبکہ مداحوں کیلئے مایوس کن رہا۔ قومی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع میں ایک میچ نہ جیت سکی۔ دفاعی چیمپئنز کو گروپ اسٹیج کے دوران پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جبکہ دوسرے میچ میں میزبان بھارت نے باآسانی ہرادیا۔ دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم پہلے ہی ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی، تاہم اسے اپنا آخری گروپ میچ بطور رسمی کارروائی بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلنا تھا۔ یہاں بھی قدرت کے نظام کو کچھ اور ہی منظور تھا، راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کا میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم بغیر کسی جیت کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔پاکستان کے علاوہ ایونٹ میں شریک دیگر 7 ٹیموں کے بلے بازوں نے کم از کم ایک سنچری اسکور کر ڈالی۔ تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی اپنے گزشتہ دو میچز میں سنچری اسکور نہ کرسکا۔ خیال رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ قومی ٹیم نہ صرف ایونٹ سے آٹ ہوئی بلکہ گروپ میں خراب رن اوسط کے باعث گروپ میں آخری نمبر پر بھی رہی بہتر رن اوسط کے باعث بنگلادیش کی پوزیشن تیسری رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed