خیبرپختونخوا: ایم ٹی آئیز کی تمام بھرتیاں ایٹا کے ذریعے کرنے کے ہدایات

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ایم ٹی آئیز کی تمام بھرتیاں ایٹا کے ذریعے کرنے کے ہدایات جاری کر دی گئی۔
مشیر صحت احتشام علی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے ایم ٹی آئیز کی تمام بھرتیاں ایٹا کے ذریعے کرائی جائیں۔ اس کے علاوہ کوئی نجی یا دیگر ٹیسٹنگ ایجنسیز قابل قبول نہیں۔
مشیر صحت نے کہا کہ یہ ادھر اُدھر ٹیسٹنگ ایجنسیز کا بازار محکمہ صحت میں آج سے بند ہو جانا چاہئے، ایٹا کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کروا رہی ہے، جس سے شفافیت کو فروغ مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ایجنسیاں بھرتی کا ٹینڈر لیکر آپ کو مرضی کے افراد بھرتی کر کے دیتی ہیں، محکمہ صحت کے تمام ذیلی اداروں میں آج سے بھرتیاں ایٹا کے زریعے ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed