نصیر اللہ خان بابر میموریل ہسپتال پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس گزشتہ روز منعقدہواجس میں صوبائی صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن انور خان ، سابق صدر ریٹائرڈ سراج برکی، صوابی ڈویژن صدر فضل حکیم،شمس التاج، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور نصراللہ خان بابر میموریلہسپتال کوہاٹ روڈ کے صدر آصف خان اخونزادہ نے شرکت کی اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انور خان نے کہا کہ انہیں پنشن اصلاحات کے نام پر جو دھوکہ دیا جارہا ہے یہ ختم کیا جائے ورنہ ہم سارے سرکاری ملازمین 10فروری کو اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پنشن اصلاحات کو ختم نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ2022ء میں صوبائی حکومت نے پنشن سے 25فیصد کٹوتی کی گئی تھی جبکہ 20فیصد وفاقی حکومت کرتی ہے پنشن سے 45فیصد کٹوتی سراسر ظلم کے مترادف ہے حکومت اس حوالے غورکرتے ہوئے مسئلہ حل کر ے صوبائی صدر انور خان نے مزید کہا ہماری پروموشن کا عمل تیز کیاجائے اور موقع پر صدر نصراللہ خان بابر میموریل ہسپتا ل کے صدر آصف اخونزادہم نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمار اہسپتال2018ء میں کیٹگری بی سے اے میں شفٹ کیا لیکن ابھی تک ہمیں سہولیات نہیں دی گئیں ،ہمارے ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 6ہزار مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے جس کیلئے ہمارے ہسپتال میں سٹاف کی بہت کمی ہے ہسپتال کی ایمرجنسی اور OPD تقریباً ایک لاکھ ماہانہ تک پہنچ گئی ہے مگراپگریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کو سٹاف اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے ! زیادہ تر سہولیات جیسے MRI, CT scan اور سپیشلسٹس کے ہوتے ہوئے بھی جگہ کی شدید کمی کی وجہ سے مزید وارڈز نہیں بن سکتے ،صوبائی حکومت فوری طور پر سٹاف کی تعیناتی کرے اور ہسپتال کو کیٹگری اے کی تمام سہولیات دے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ساری محرومیاں ختم کی جائیں اور ان کو ہر لحاظ سے ان کا حق دیا جائے ۔ہم اپنے ہسپتال کے سٹاف کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے







