ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے انسانی تذلیل

ہری پور میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد خٹک نے پتنگوں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران مبینہ طور پر انسانی تذلیل کی مثال قائم کر دی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد خٹک نے کارروائی کے دوران صدر کائیٹ ایسوسی ایشن کی پیٹھ پر کاغذات رکھ کر دستخط کیے، جسے عوامی سطح پر شدید ناپسند کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرعام اس طرح کی حرکت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور یہ عمل کھلی تذلیل کے مترادف ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ہری پور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed