کراچی بار نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ۔
کراچی بار نے سپریم کورٹ میں 26 آئینی ترمیم کے خلاف وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں چاروں صوبوں وفاقی، الیکشن کمیشن، اسپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
کراچی بار نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے، اس کے تحت بنائے گئے آئینی بینچز اور ان کے فیصلوں کو بھی ختم کیا جائے، 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
دائر درخواست میں کراچی بار نے مزید کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے برخلاف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed