صوبے کے حالات کی بہتری کیلئے پالیسیاں درست کرنا ہونگی’ علی امین گنڈپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے منگل کے روز اقراء نیشنل یونیورسٹی کے چوتھے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل طلبہ میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے۔کانووکیشن میں کل 438 گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں جن میں بیچلرز کے 280، ماسٹرز کے 120 اور پی ایچ ڈی کے 38 گریجویٹس شامل ہیں۔ ا سکے علاؤہ مختلف شعبہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 34 طلبہ کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازا گیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کانووکیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فارغ التحصیل طلبہ، انکے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گریجویٹس نے محنت کر کے یہ مقام حاصل کیا ہے اور امید ہے کہ محنت کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رکھیں گے اور اپنے علم اور ہنر کو ملک و قوم کی خدمت کیلئے بروئے کار لائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے گریجویٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کا کوئی متبادل نہیں، محنت طلبہ نے کرنی ہے اور کامیابی اللہ تعالیٰ دیں گے۔طلبہ مقابلہ کرنا سیکھیں، کبھی ہار نہیں ماننی بلکہ مضبوط رہنا ہے، کوئی ایک ناکامی آپ کو ترقی سے نہیں روک سکتی بلکہ آپ نے آگے بڑھتے رہنا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گریجویٹس نے آگے بڑھنا ہے، ایمان، ہمت اور نیک نیتی کے ساتھ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی اور شخص کی کامیابی پر خوش ہونے والا انسان ہی ایک عظیم انسان بنتا ہے، ہمیں ایک عظیم انسان بننے کے لیے حسد اور بغض سے نکل کر اجتماعی ترقی کا سوچنا ہے۔  علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ حکومت کو تعلیمی شعبے میں معاونت فراہم کرنے پر اقراء یونیورسٹی کی انتظامیہ بھی مبارکباد اور خراج تحسین کی مستحق ہے۔ ‘ مجھے خوشی ہے کہ ایک ایسی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شریک ہوں جس نے کم عرصے میں زیادہ ترقی حاصل کی،کبھی بھی حکومت عوام اور پرائیویٹ سیکٹر کی سپورٹ کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی،میں بحیثیت وزیر اعلیٰ پرائیویٹ سیکٹر کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں’۔ پرائیویٹ سیکٹر سمیت تمام  شعبہ جات ہمارے نوجوانوں کی گرومنگ کریں تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔ صوبے میں قیام امن کے لیے ہمارے عوام اور سکیورٹی فورسز نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ان کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات غلط پالیسی کی وجہ سے خراب ہیں، ہم ایف آئی آرز کو ڈگریاں سمجھتے ہیں۔’وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر یونیورسٹی کیلئے 3 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی پرائیویٹ سیکٹر میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے، حکومت کبھی بھی عوام اور نجی شعبے کے تعاون کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، مسائل کے حل کیلئے مل کر کردار ادا کرنے پر پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ان پر انوسٹ کرنا چاہیے، ہمارے صوبے کے حالات غلط پالیسی کی وجہ سے خراب ہیں، صوبے میں قیام امن کیلئے فورسز اور عوام نے قربانیاں دی ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ طلبا کو والدین اور اپنے اساتذہ کا احترام کرنا چاہیے، طلبہ کو سیکھتے رہنا ہے زندگی میں مقابلہ کرنا ہے، ہم نے ہار نہیں ماننی پریشان نہیں ہونا عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے، مقابلہ کرنا سیکھیں، آپ کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا، مجھے جھگڑا کرنے پر لاہور گورنمنٹ کالج سے نکالا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed