ضلع کرم میں جوڈیشل افسران پھنس گئے’ ہیلی کاپٹر مانگ لیا

شعیب جمیل

خیبر پختون خوا کے شورش زدہ ضلع کرم میں پھنسے ہوئے جوڈیشل افسران اور ان کے خاندان کے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے رابطہ کرتے ہوئے ان کی بحفاظت منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجنے کے لئے رابطہ کیا ہے جس پر صوبائی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان جوڈیشل افسران کو ہیلی کاپٹر کے زریعے ریسکیوکرلیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں گزشتہ 6 روز سے جاری لڑائی کے باعث وہاں پر جوڈیشل افسران اور عملہ محصور ہو کر رہ گیا ہے جبکہ بعض جوڈیشل افسران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ محصور ہے تاہم پشاور ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ تمام جوڈیشل افسران حفاظت سے ہیں اور ان کے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے انتظامیہ اس ضمن میں تمام صورت حال کو مانیٹر کررہی ہے اور صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے ادھر صوبائی حکومت نے جوڈیشل افسران کو وہاں سے نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کو وہاں سے ریسکیو کرکے بحفاظت دوسرے مقام پر منتقل کیا جا سکے۔ ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر مقامی جوڈیشل عملے کو بھی محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا ہے اور جیسے ہی حالات وہاں پر بہتر ہونگے ان کی منتقلی اپنے علاقوں میں کردی جائے گی زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت پر واضح کیا ہے کہ جوڈیشل افسران کی بحفاظت منتقلی ان کی اولین ترجیح ہے لہذا اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے اور فوری طور پر ان افراد کو ائیر لفٹ کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے اس ضمن میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض تر ججز چھٹی کے باعث وہاں پر نہیں تھے تاہم جو جوڈیشل افسران اپنے خاندانوں سمیت وہاں پر مقیم ہیں اس کو متعلقہ سیکیورٹی ایجسیز پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کرچکی ہے تاہم کشیدہ صورت حال کے باعث چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار نے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے تاکہ فوری طور پر ان شورش زدہ علاقوں سے جوڈیشل افسران کو نکالا جائے جس پر عمل درامد کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed