پی ٹی آئی رہنمائوں کو پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت مل گئی

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ کے دو الگ الگ بنچوں نے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنما اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی امتیاز محمود کو 22 نومبر جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما چوہدری مہدی حسن کو نو دسمبر تک راہدری ضمانت دیدی ہے ۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی امتیاز محمود کی راہداری ضمانت درخواست کی سماعت شروع کی تو اس دوران درخواست گزار کے وکیل عام خان ادینزئی نے عدالت کو بتایا کہ انکا موکل ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ہے اور انکے خلاف تھانہ لاری اڈہ لاہور میں مقدمہ درج ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درکواست گزار کے خلاف مقدمہ جھوٹا اور سیاسی بنیاد پر درج کیا گیا ہے ، درخواست گزار متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا راہداری ضمانت دی جائے عدالت امتیاز محمود کو 22 نومبر تک راہداری ضمانت دیدی اور انہیں لاہور کے متعلقہ سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے عدالت نے عدالتی حکم نامے کے کاپیاں سی سی پی او لاہور اور متعلقہ پولیس سٹیشن ارسال کرنے کا حکم بھی دیا ۔ اس طرح پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان نے پی ٹی ائی پنجاب کے رہنما چوہدری مہدی حسن کی راہداری ضمانت درخواست کی سماعت کی اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کا تعلق حافظ آباد پنجاب سے ہے درخواست گزار پنجاب میں پی ٹی آئی کا رہنما ہے اور انکے خلاف لاہور اور دیگر علاقوں میں چار مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ عدالت میں پیش ہوسکے عدالت نے چوہدری مہدی حسن کو نو دسمبر تک راہداری ضمانت دی اور اسے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed