چھوٹالاہورفائرنگ کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مشہور چھوٹا لاہور فائرنگ کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ملزم رستم کی جانب سے کیس کی پیروی سید مبشرشاہ ایڈوکیٹ نے کی۔استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ انہوں نے پولیس اسٹیشن چھوٹا لاہور کی حدود میں مارچ 2024میں ذوالفقار پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوا تھا وجہ عناد سابقہ دشمنی تھی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور مقامی عدالت کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی ضمانت مسترد کی تھی درخواست گزار رستم کے وکیل سید مبشر شاہ نے عدالت کوبتایا کہ مجروح نے زخمی حالت میں پولیس کو جو بیان دیا تھا اس میں کافی تضاد تھا جبکہ ملزم کے خلاف پیش جانے والے شہادتوں میں بھی تضاد پایا جاتا ہے اس لئے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے عدالت نے ایک لاکھ دو نفری پر ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed