محمد داود
خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبائی طوفانی بارشوں و سیلابی صورت حال کے پیش نظر صوبہ بھر میں ایمر جنسی نافذ کرنے سے سمیت مختلف تین قرار دادویں پاس کر لیں ۔ گذشتہ روز مانسہر ہ سے رکن اسمبلی نذیر احمد عباس نے مشرکہ قرار داد پیش کر تے ہوئے کہا کہ ضلع مانسہرہ میں گذشتہ شپ طوفانی بارشوں و سیلابی ریلوں کے نتیجے میں کئی پل بہہ گئے جس کے نتیجے میں نہ صرف ضلع مانسہرہ کا دیگر اضلاع سے رابطہ کٹ گیا ہے بلکہ ناران و کاغان سیاح پھنس گئے ہیں جنہیں نکالا جائے تاکہ دیگر حادثات پیش نہ آسکیں قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ، ادیگر اضلاع میں بھی برسات کے کیوجہ وجہ سے نقصانات ہوئے اور مزید نقصانات کا بھی خطرہ ہے لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ پورے صوبے میں برسات کی تباہ کاریوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی جائے اور جن اضلاع میں نقصانات ہوئے ہیں اسمبلی میں مذکورہ قرار اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی ۔قبل ازیں سپیکر اسمبلی بابر سلیم نے کہاکہ وہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کیساتھ رابطے میںہیں اور حکومت ان معاملات کو دیکھ رہی ہے ۔ مشیر ہائوسنگ امجد علی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت پورے صوبے کی مانیٹرنگ کر رہی ہی اور ناران و وغان میں سیاحوں کی نکالا گیا ہے دوسری قرارد داد خیبر ایجنسی سے ایم پی اے عبد الغنی نے پیش کر تے ہوے کہا کہ خیبر میں لیزنگ کے باجود 200 کوئلہ کی کانیں بند پڑی ہیں جس کے لئے حکومت کی جانب سے ای ایل فور لائسنس جاری نہیں کئے جارہے ہیں لہذا لائنس کے اجراء کی ساتھ مائننگ کی پلاسٹنگ کے لئے بارود استعمال کرنے کی جازت دی جائے تیسری قرار داد ایم پی اے داود شاہ نے پیش کی جس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مختلف پراجیکٹس میں تعینات لیکچرز کو مستقل کیا جائے صوبائی مذکورہ دونوں قرار دادیں بھی پاس کر لی۔







