وزیراعلیٰ کے پی نےگورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانےکا نوٹس بھجوا دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بطور ہرجانہ  ایک  ارب  روپےکا نوٹس بھجوایا ہے۔

وکیل کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہےکہ میرے موکل کی ساکھ کو نقصان  پہنچانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے اور  میرے موکل کو ذہنی تناؤ میں ڈالنے پر 50 کروڑ روپے الگ سے ہرجانہ ادا کریں۔

متن کے مطابق میرے موکل  پرعزم استحکام آپریشن پر دستخط کرنے کا الزام لگایا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں آپریشن کے لیےکوئی دستخط نہیں کیے، وزیراعلیٰ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلےمعاملہ اسمبلی اور کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔

 نوٹس میں کہا ہےکہ  میرے موکل پر  بے بنیاد الزامات عائد کیےگئے، میرے موکل پر بے بنیاد  الزامات پر معافی مانگ کر میڈیا پرنشرکریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed