ضلعی آفیسر بہبود آبادی سمیع اللہ خان خلیل کا مختلف فلاحی مراکز کا دورہ

ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے نے گزشتہ روز پشاور کے مختلف فلاحی مراکز کا دورہ کیا، خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے عوام الناس کو مہیا کی جانے والی تمام سہولیات کا جائزہ لیا،ڈی پی ڈبلیو او پشاور سمیع اللہ خان نے فلاحی مرکز بخشوپل کے دورہ کے موقع پر سٹاک رجسٹر کلائنٹ رجسٹر مریضوں کی بہتر سہولت فراہم کرنےوالے سامان کا بھی جائزہ لیتے ہوئے سٹاف کو اپنی حاضری یقینی بنانےاور اپنی زمہداریاں احسن طریقے سےنبھانے کی ہدایت جاری کی،سمیع اللہ خان نے عوام الناس کی خدمات اور جانفشانی سے کام کرنے پر اچھی کارکردگی دیکھانے والے سٹاف اور عملے کو سراہا انہوں نے مزید بہتر ورکنگ ماحول مہیا کرنےکے ساتھ ساتھ اس عزم کا اظہار کیاکہ محکمہ بہبود آبادی اپنے تمام وسائل کو بروےکار لاتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی کا پیغام عام کرتے ہوئےاپنا بھرپور کردار اداکرےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed