معروف سماجی شخصیت اور کمشنر پاکستان بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن سرداروقار شہزاد ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز انڈونیشیا کی 78ویں سالگرہ کے تقریب میں خصوصی طورپر شرکت کی،اس حوالے سے انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ایم ٹیوگیونے تقریب میں شرکت کیلئے سردار وقار شہزاد ایڈووکیٹ کو دعوت دی تھی، اس موقع پر تقریب میں شریک ہوکرسردار وقار شہزاد ایڈووکیٹ نے پاکستانی عوام بالخصوص سوات سے ذاتی نیک تمناں اور برادرانہ جذبات کا اظہار کیا اور برادر ملک عوام کے خوشحال اور روشن مستقبل کئے لئے دعا کئی۔







