عوامی نیشنل پارٹی نے نوتھیہ پشاور میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل خان ولی خان بھی خطاب کرینگے اس سلسلے میں سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل پشاور اور اے این پی کے رہنما محمد سعید ظاہر ایڈوکیٹ کاکہناہے کہ آج بروز جمعرات شام پانچ بجے نوتھیہ بازار میں عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے ایک عظیم الشان جلسہ ہوگا، جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور دیگر صوبائی رہنما شرکت کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ اس جلسے سے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں گے،عوام موجودہ اور سابقہ حکمرانوں سے نالا ں ہوچکے ہیں، صوبے میں آنے والے دور عوام نیشنل پارٹی کا ہے ، اے این پی ہی پختونوں کی اصل ترجمان ہے ۔ انھوں نے کارکنوں اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے







