نوجوان اداکاروں کے درمیان مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوں، میرا

پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں نوجوان اداکاروں کے درمیان مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوں۔

ایک انٹرویو کے دوران میرا نے کہا ہے کہ اپنے کیریئر میں مشکلات کو فیس کر رہی ہوں اور خود کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش میں بھی مصروف ہوں۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ میری کئی چیزیں میڈیا میں آجاتی ہیں یہ ’میرا‘ ہونے کی سزا ہے لیکن اسے تنازع کہنا غلط ہو گا کیونکہ کبھی آپ کے شوٹنگ پر دیر سے پہنچنے یا پھر بطور ذمے دار شہری مختلف مسائل پر نظر رکھنے کو اگر تنازع کہا جائے تو غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی زندگی اور اس کے ارد گرد مسائل پر نظر رکھتی ہوں تاکہ کہیں کوئی گڑ بڑ نہ ہو جائے جو میرے نزدیک تنازع نہیں ہے۔

میرا نے یہ بھی کہا ہے کہ اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں اور میرا کام میرا جنون ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed