پاکستان آن لائن فراڈ کیخلاف دنیا کا کم محفوظ ترین ملک قرار

ڈیجیٹل فراڈ اور سائبر خطرات سے متعلق جاری ہونے والی عالمی رپورٹ میں پاکستان کو آن لائن فراڈ کے خلاف دنیا کا سب سے کم محفوظ ملک قرار دے دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی شناختی تصدیقی ادارے سم سب اور عالمی شماریاتی ادارے اسٹیٹسٹا کے اشتراک سے جاری کردہ گلوبل فراڈ انڈیکس 2025 کے مطابق ڈیجیٹل فراڈ میں پاکستان 112 ممالک کی فہرست میں آخری نمبر پر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلسل دوسرے سال بھی ڈیجیٹل فراڈ کے خلاف مزاحمت کے عالمی انڈیکس میں سب سے نچلی پوزیشن پر برقرار ہے۔رپورٹ کی تیاری میں فراڈ کی شرح، حکومتی اقدامات، ڈیجیٹل وسائل تک رسائی اور معاشی صورتحال سمیت چار بنیادی عوامل کا جائزہ لیا گیا۔نتائج کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل فراڈ کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ سائبر کرائم کی روک تھام، ای گورننس اور سیکیورٹی قوانین کے مثر نفاذ میں بھی نمایاں کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ میں لکسمبرگ، ڈنمارک، فن لینڈ اور ناروے کو آن لائن فراڈ کے خلاف دنیا کے محفوظ ترین ممالک قرار دیا گیا، جبکہ پاکستان کے ساتھ انڈونیشیا، نائیجیریا اور بھارت بھی کم محفوظ ممالک میں شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed