تہکال میںنوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

تھانہ تہکال کی حدود میں واقع شہید آباد، چاند ماری روڈ پر ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت فیضان ولد زاہد الدین سکنہ شہید آباد تہکال کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے سے قبل متوفی کی اپنی والدہ کے ساتھ تکرار ہوئی، جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر اپنے پستول سے خود پر فائر کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔متوفی کے بھائی عدنان ولد زاہد الدین نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا ذاتی رنجش نہیں تھی۔اطلاع ملنے پر پولیس اسپتال پہنچی، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد واقعے کا اندراج دفعہ 174 ضابطہ فوجداری کے تحت کر لیا گیا۔ ایس ایچ او، ایس ڈی پی او ٹان سرکل اور تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحویل میں لے لیے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید انکوائری جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed